پاکستان اور ترکمانستان کا دوطرفہ تجارت کیلئے آزاد ویزا پالیسی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

16

اسلام آباد،23جولائی (اے پی پی ):پاکستان اور ترکمانستان نے تجارتی تنوع، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے اور دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے آزاد ویزا پالیسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ مفاہمت آج اسلام آباد دفتر خارجہ میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ رسیت میریڈواور ترکمانستان کے وفد کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات  اور دو طرفہ مشاورت کے تیسرے دور میں ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ ترکمانستان کی جانب سے وزیر خارجہ رسیت میریڈو نے قیادت کی۔