اسلام آباد، 12 جولائی (اے پی پی ): پاکستان اور فرانس کے مابین سول ایوی ایشن کے شعبے میں تکنیکی، صنعتی اور تربیتی تعاون کو بڑھانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔اس حوالے سے جمعہ کو یہاں تقریب منعقد ہوئی ، معاہدے پر دستخط وزیر ہوابازی اور ڈائریکٹر ایشیا پیسفک، فرانسیسی جمہوریہ کی موجودگی میں ہوا۔
معاہدے کے تحت مخصوص شعبوں میں فضائی نیویگیشن خدمات، ہوا بازی کی حفاظت، ماحولیات، پائیدار ہوابازی کے ایندھن، ماحولیات اور ہوائی اڈے کے آپریشن پر تعاون کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا کہ بہترین طریقوں اور مہارت کے اشتراک سے دونوں فریق پاکستان میں ہوا بازی کے نظام کی حفاظت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر سکتے ہیں، یہ شراکت داری مشترکہ منصوبوں اور اقدامات کے مواقع بھی کھولتی ہے جس سے مجموعی طور پر ہوا بازی کی صنعت کو فائدہ ہوگا۔