پاکستان شاہینز اور پاکستان ویمنز کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

13

کراچی، 10جولائی ( اے پی پی):پاکستان شاہینز اور پاکستان ویمنز کرکٹرز نے آج بروز  بدھ تین بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی میچ سینریو میں حصہ لیا جبکہ ویمنز کرکٹرزنے فیلڈنگ سیشن میں تربیت کی۔