پاک فوج نے بنوں میں شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے؛ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

12

اسلام آباد،15 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے ایک  پیغام   میں بنوں میں سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی پر داد شجاعت سے نوازتے ہوئے کہا  ہے کہ پاک فوج نے بنوں میں شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  شہداء کے لہو کے ہر قطرے نے ہی وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا، ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ماتھے کا جھومر ہیں،پوری قوم پاک فوج کے شہدا ء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے،پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے سے قوم اپنے عسکری اداروں پر نازاں ہے۔