پی این سی میں آف گرڈ سٹوڈیو کی نمائش اختتام پذیر

14

اسلام آباد، 10جولائی(اے پی پی): پاکستان نیشل کونسل آف دی آرٹس میں آف گرڈ سٹوڈیو کی شاندار نمائش اختتام پذیر ہوگئی جس کا عنوان “بی اے کیٹالسٹ”  تھا۔

نمائش میں منفرد قسم کے آرٹ کے نمونے سجائے گئےتھے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس موقع پر مریم احمد، ڈائریکٹر آرٹس ڈویژن نے کہا  کہ پی این سی اے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ اس نمائش میں ماحولیاتی موضوعات پر روشنی ڈالنے والے فن پاروں کا مجموعہ پیش کیا گیا۔

آف گرڈ سٹوڈیو فنون لطیفہ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے جو فن میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے،جس میں ماحولیاتی آگاہی اور پائیداری پر بھرپورتوجہ دی گئی ہے۔ نمائشوں اور کمیونٹی کی مصروفیت کے ذریعے،آف گرڈ اسٹوڈیو کا مقصد عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آرٹ کی تبدیلی کی طاقت کو بروئے کار لانا ہے۔