چنیوٹ،17 جولائی(اے پی پی): پوری دنیا میں اپنی نوعیت کے منفرد لکڑی کے 8 تعزئیوں کے جلوس 10 یوم عاشور کے موقع پر نماز فجر کے وقت چنیوٹ کے چوک ترکھانہ میں اکٹھے ہوئے۔ان صدیوں پرانے لکڑی کے تعزئیوں میں استاد کا تعزئیہ شادی ملنگ،شاگرد کا تعزئیہ چڑاھواں۔قاضیاں ،قصاباں، عالی، کمانگراں، ٹھٹھی شرقی، ٹھٹھی غربی اور امام بارگاہ ٹھٹھی شامل ہیں۔سیج کے تعزئیوں کا جلوس یا آدھے تعزئیہ کا جلوس ،یوم عاشور کا مکمل چھ یا سات منزلوں کے تعزئیوں کا جلوس، 100 من سے زائد ایک تعزئیہ کا وزن،12 سے 16 فٹ چوڑے،70 سے 80 فٹ اونچے اور ایک تعزئیہ کو 30 سے زائد افراد اپنے کندھوں پر اٹھا کر چوک ترکھانہ میں شہر کی تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے پہنچتے ہیں جہاں پر ہزاروں افراد ان تعزئیوں کے جلوسوں میں شریک ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔