چنیوٹ،17 جولائی (اے پی پی ):چنیوٹ کے نواحی علاقہ رجوعہ سادات جو عزاداری کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کہ عزداران انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ سلام اور انکے رفقاء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، رجوعہ سادات میں قائم اسلامی جامعہ بعثت کے طلباء نے چودہ سو سالہ قبل ہونے والے واقعے کربلا کی بہت عمدہ منظر کشی کر ڈالی ۔منظر میں مکہ مکرمہ سے لیکر مدینہ منورہ اور کربلا سے شام تک ہوتے والے تمام تر واقعات کی مکمل اور جامع منظر کشی کر ڈالی جسکو دیکھنے کے لیے دور دراز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے زائرین کی ایک بڑی تعداد جامعہ بعثت رجوعہ سادات چنیوٹ کا رخ کرتی ہے اس وقت بھی اس منظر کشی کی زیارت کرنے کیلئے زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے ۔منظر کشی کو تیار کرنےکے لیے طلباء کو بیس دن کی جد وجہد کرنی پڑتی ہے اس لیے محرم الحرام کے ایام آنے سے پہلے ہی منظر کشی پر کام شروع کردیا جاتا ہے ۔