چنیوٹ،16 جولائی(اے پی پی):محرم الحرام شروع ہوتے ہی ہر گھر میں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم ، صحابہ اکرام کے سروں کا تاج ، حیدر کرار امام اعلی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 رفقاء کی یاد میں اور ان کے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور کربلا میں یزدی فوج کی جانب سے پانی بند کرنے اور شہداء کربلا کی پیاس کی یاد میں جگہ جگہ دودھ اور پانی کی سبیل لگائی جاتی ہیں، یہ سبیل اور لنگر شہداء کربلا کی یاد میں لگائی جاتی ہے اور ان سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے
نو اور دس محرم الحرام کو امام بارگاہوں، گھروں بازاروں، گلی کوچوں میں لنگر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہیں اور شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کیا جاتا ہے یہ سلسلہ تک قیامت جاری رہے گا۔