چنیوٹ؛ عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عنوان سے وحدت امت سیمینار کا انعقاد

21

چنیوٹ،10 جولائی (اے پی پی): چنیوٹ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عنوان سے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں وحدت امت سیمینار کا انعقاد قائد و مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی کی ہدایت پر کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت معاون خصوصی چئیرمین علماء کونسل حافظ مقبول نے کی۔ سیمینار میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل علامہ طاہرالحسن نے خصوصی شرکت کی۔مہمان خصوصی علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ  ہم یہاں پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا پیغام امن لائے ہیں پچھتر سال ہوگئے اس ملک میں ہم امن ڈھونڈ رہے ہیں ابھی تک دہشتگری کو ختم کرنے میں پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے ہم امن کا درس دے رہے ہیں جس امت نے امن کا درس دینا تھا افسوس ہم آج انہیں درس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امت کو تو غیر ممالک اور غیر مسلموں کو امن کا درس دینا تھا۔

علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ  پاکستان کو ہم نے کھلونا بنا لیا ہے بغیر تحقیق نے ہم نے گھروں کو جلایا اور لوگوں کو جلایا، ہمیں برداشت پیدا کرنا ہوگی، ہمیں پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  شہدائے کربلا نے ہمیں صبر کا درس دیا ہم یہاں اپیل کرنے آئیں ہیں ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وحدت امت سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمٰن،ڈی ایس پی سٹی شاہد گجر،صدر انجمن تاجران جمیل فخری،صدر چوڑی مارکیٹ سائیں آصف و سول سوسائٹی سمیت دیگر مکاتب فکر کے علماء و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔