راولپنڈی، 22 جولائی (اے پی پی): چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیوی چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس نے پیر کو یہاں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول میری ٹائم سیکیورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔