ڈائریکٹر (حج) مدینہ  کی زیر صدارت حج 2025 کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی پر اجلاس

12

مدینہ، 14 جولائی (اے پی پی): ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمان نے پاکستانی عازمین حج کے لیے ہموار اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے اور حج 2025 کے لیے منصوبہ بندی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے اہم افسران بشمول مشاہد حسین سید، ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)، ناصر عزیز خان، ڈپٹی سیکریٹری، اظہر اقبال ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری، حکیم خان خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر اور جمیل الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا، فعال منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس کے علاوہ رہائش کی بہتری، نقل و حمل کے انتظامات، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، تربیتی پروگراموں کی رہنمائی اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔