ڈی آئی خان،14 جولائی (اے پی پی): ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و زواجناح کے ماتمی جلوسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں محرم الحرام کے سلسلے میں آج دو ماتمی جلوس نکالے گئے۔ڈیرہ شہر میں 7 محرم کا پہلا علم و زوالجناح کا ماتمی جامع مسجد لاٹو فقیر سے شروع ہوا جو شہر کی مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی پر اختتام پذیر ہوا۔دوسرا ماتمی جلوس امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ وقت پرجامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی) پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم داری و سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلوم کربلا حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کا پرسہ دیتے رہے۔
جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے، جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور راستوں کو مکمل سیل کیا گیا تھا جبکہ جلوس میں آنے اور جانے والوں کی جامع تلاشی لی جاتی رہی جبکہ جلوس میں مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنس بنائے گئے تھے اورجامع تلاشی کے بعد عزادارو کو جلوس میں جانے کی اجازات دی جاتی۔
دونوں ماتمی جلوسوں کے اختتام پر ملک بھر بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام میں قیام امن، مظلوم کشمیری و فلسطینوں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔