ڈیرہ بگٹی،17 جولائی(اے پی پی):10 محرم الحرام يوم عاشور کا مرکزی جلوس بگٹی کالونی سوئی سے برآمد سے ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں عزاداروں نے حسین مجلس ماتم اور زنجیر زنی کر کے حضرت امام حسین رضہ اور ان کے گھرانے کو پرسہ پیش کیا۔جلوس کے راستوں میں میٹھے پانی کے سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا۔
جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔