ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

105

ڈیرہ غازی خان،08جولائی (اے پی پی): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ڈیرہ غازی خان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق فیض عالم  سائنس گرلز سیکنڈری سکول کرم داد قریشی ضلع مظفر  گڑھ کی ماریہ بنت  عبدالرحمن نے 1200 میں سے 1187 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سنٹرز آف ایکسی لینس گرلز  ڈیرہ غازی خان کی انشال فاطمہ نے 1186  نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گریژن پبلک ہائی سکول کوٹ سلطان کے محمد عمیر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون جامپور کی آبہیا  زینب اور فیض عام سائنس گرلز سیکنڈری سکول کرم داد قریشی کی علینہ آصف قریشی نے 1185 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 9 جولائی کو کیا جائیگا۔