ژوب دھانہ سر قومی شاہراہ (این پچاس) قلیل ترین وقت میں ٹریفک کیلئے بحال

27

 اسلام آباد،19 جولائی (اے پی پی): نیشنل ہائی وے اتھارٹی  ( این ایچ اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب دھانہ سر قومی شاہراہ (N-50) قلیل ترین وقت میں تمام  قسم کے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق این ایچ اے کی انتھک محنت بارآور ثابت ہوئی ژوب دھانہ سر شاہراہ (N-50) قلیل ترین وقت میں تمام  قسم کے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق بحالی کیلئے  کم از کم 24 گھنٹے درکار تھے۔ مذکورہ شاہراہ پر  70 میٹر لینڈ سلائیڈنگ کو سولہ گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد بحال کیا گیا۔

 ترجمان این ایچ اے کے مطابق این ایچ اے عملے نے ژوب -دھناسر شاہراہ(N-50) کو مرمت کرنے کے بعد ہلکی ٹریفک کے لئے علی الصبح  کھول دیا تھا،  اس وقت  ژوب دھناسر  شاہراہ ہر قسم کی چھوٹی بڑی گا ڑیوں کیلئے بحال ہو گئی ہے۔ ژوب دھاناسر شاہراہ  کا کچھ حصہ گزشتہ شب شدید طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کے لئے معطل ہوا تھا،   ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ لورالائی ڈی جی خان شاہراہ کی طرف   متبادل راستہ دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق این ایچ اے عملہ اور مشینری   تمام تر قومی شاہراہیں بحال  رکھنے کیلئے  فعال و مستعد ہے۔ اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔