کراچی،16جولائی(اے پی پی):حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں نو محرم الحرام کراچی بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔کراچی پولیس کی جانب سے نو محرم کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔شہریوں کو جلوس کے دوران متبادل راستے استعمال کرنے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔