کرنل احمد عبداللہ العابداللہ کی قیادت میں قطر کے تکنیکی وفدکا وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ

27

اسلام آباد،04 جولائی (اے پی پی ): کرنل احمد عبداللہ العابداللہ کی قیادت میں قطر کے تکنیکی وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ  کیا۔ وفد نے وزیر اعظم  کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات، پانی کے انتظام، توانائی، جنگلات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے وفد کو وزیراعظم کے مختلف کلین اینڈ گرین اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، قومی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رومینہ خورشید  نے کہا کہ موسمیاتی عمل کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کلائمیٹ ڈپلومیسی پر  توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اہداف کے حصول کے لیے تعاون کے وعدے پر قطری وفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔