اسلام آباد،03 جولائی(اے پی پی ):اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، تربت، دالبندین 47، بھکر، جیکب آباداور نوکنڈی میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔