کمشنر ساہیوال ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران میونسپل کارپوریشن عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت

26

ساہیوال،  14جولائی(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے محرم الحرام کے دوران میونسپل کارپوریشن عملے کو متحرک رہنے  اور بارش کی صورت میں نکاسی آب کے لئے مشینری کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔  انہوں نے  ہدایت   پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی ۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے عاشورہ محرم کے دوران میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے، محکمہ ہیلتھ، ریسکیو1122کے عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام پر زور دیا کہ مجالس روٹس پر موبائل سبیلیں لگائی جائیں اور سٹریٹ لائٹس کو فنگشنل رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9ایل نہر پرواکنگ ٹریک بنانے کے کام کو تیز کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت ہائی سٹریٹ پر کرب سٹونز لگانے کے کام کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری کام کے دوران حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد رسول وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔