کمشنر فیاض حسین عباسی کا خیرپور کا دورہ ، محرم الحرام کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

19

سکھر،15جولائی(اے پی پی): کمشنر فیاض حسین عباسی نے خیرپور کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور شہباز رینجرز کے کرنل عمر بھی ان کے ہمراہ تھے،

ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد حسین شاہ اور ایس ایس پی خیرپور نظیر شیخ نے انہیں انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے شہر میں جلوسوں کی گذرگاہوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ، لائٹنگ سمیت سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فیاض حسین عباسی نے شہر مختلف جگہوں پر لگائے گئے میڈیکل کمپس کا بھی دورہ کیا اور عملہ سے فرسٹ ایڈ سمیت ایمبولینس کی موجودگی سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔

 کمشنر نے پولیس کنٹرول روم کا بھی دورہ اور شہر میں لگائی گئی سی سی ٹی کیمرون کی کارکردگی کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویڑن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔