کمشنر مریم خان نے والڈ سٹی کے زیر اہتمام درخت لگاؤ ملتان بچاؤ مہم کا افتتاح کر دیا

23

ملتان،27 جولائی(اے پی پی ): کمشنر مریم خان نے والڈ سٹی کے زیر اہتمام درخت لگاؤ ملتان بچاؤ مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے ستھرا پنجاب وژن کے تحت  شجرکاری مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔والڈ سٹی ملتان، سول سوسائٹی کے تعاون سے شہر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

 کمشنر مریم خان نے سول سوسائٹی، سکول کے بچوں کے ہمراہ پودا لگایا اور شہریوں سے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر ہم سب کا مسلئہ ہے۔ شجرکاری صرف مہم نہیں مقصد ہے، سبکو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمیر غضنفر نے کہا کہ ڈی جی ولڈ سٹی کامران لاشاری کی ہدایت پر والڈ سٹی کے پلیٹ فارم سے پودے تقسیم بھی کئے جارہے۔ نسل نو کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہداری نبھانا ہوگی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے افراد نے پودے لگائے اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔