کمشنر ملتان کی سول ڈیفنس کو وارننگ،غیر قانونی پیٹرول یونٹس کے خاتمے کا الٹی میٹم

17

ملتان،02 جولائی(اے پی پی): کمشنر مریم خان کی سول ڈیفنس کو وارننگ،غیر قانونی پیٹرول یونٹس کے خاتمے کا الٹی میٹم دیا۔

 کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ شہر کو زونز میں تقسیم کرکے سیکٹر انچارج مقرر کئے جائیں گے، قبضے میں لیا ہوا سامان بغیر قانونی کارروائی کے واپس کرنے والے شخص کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور کہا شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی پیٹرول یونٹس، ڈی کنٹنگ شاپس قائم ہیں، غیر معیاری سلنڈرز انسانی جان و مال کے لئے خطرہ ہیں۔ کمشنر مریم خان نے سیکرٹری آر ٹی اے کو پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کا حکم دیا اور کہا گاڑیوں،رکشوں میں لگے غیر معیاری سلنڈر انسانی جان کے لئے خطرہ ہیں۔

ڈی سی وسیم سندھو نے سول ڈیفنس کو ہنگامی بنیادوں پر کام کی ہدایات دی اور  کہا انسدادِ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، انسداد تجاوزات کےلئے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی جائے اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا ۔