کوئٹہ، 09 (اے پی پی): کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، شہر میں 8 سو جدید کیمرے لگادیئے گئے ہیں، کیمروں کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے و جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کوئٹہ کے بعد گوادر میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر نے پولیس لائن کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی،سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر نے کہا کہ شہر میں 8 سو جدید کیمرے لگادیئے گئے ہیں جبکہ پروجیکٹ کے تحت مزید 6 سو کیمرے نصب کیے جائیں گے ، شہر کے داخلے و خارجی راستوں پر کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا مقصد عوام اور ان کے جانوں کو محفوظ بنانا ہے،سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے کیمرے کراچی اور لاہور میں لگے کیمروں سے ایڈوانس ہیں۔
انہوں نے کہا وی وی آئی پی موومنٹ کے روٹس کی مانیٹرنگ بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے زریعے کی جائے گئی جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی اس سال سیف سٹی پراجیکٹ کے زریعے کی جائے گی۔
ایس پی عدیل اکبر نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے 6 سے 4 داخلی اور خارجی راستوں پر کیمروں اور اسکینرز لگانے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر بھی کھڑی نذر رکھی جائے گئی تاکہ فرض ادائیگی احسن طریقے سے نبھایا جائے سکے۔
سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کسی بھی معلومات اور کسی بھی علاقے میں جرائم پیشہ واقع آنے کی صورت میں سیف سٹی پروجیکٹ ٹول فری نمبر 1788 پر کال کریں جہاں عملہ 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔