کوہلو؛ شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی پندرہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

21

کوہلو،12جولائی (اے پی پی):شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی پندرہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ ایف سی ، پولیس اور لیویز کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی دی ۔ کمانڈنٹ ماوند بریگیڈ کرنل بابر خلیل ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمران نصیر ، اسسٹنٹ کمشنر جان محمد دشتی اور شہید کے والد نے مزار پر حاضری دی اور  پھولوں کا گلدستہ پیش کیا , کیڈٹ کالج کوہلو کے کیڈٹس نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں کے قربانیوں کے باعث آج وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے ، شہید جہانگیر مری نے مادر وطن کی خاطر اپنی جان کو قربان کیا ہے ،ان کے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

شہید کے والد فتح خان مری نے کہا کہ  بیٹے کے شہادت پر فخر ہے ، وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔