کھجور کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ھے، وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین

36

اسلام آباد، 2 جولائی، (اے پی پی)کھجور کے  بین الاقوامی ایوارڈ بارےخلیفہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید  نے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سے ملاقات کی۔

ترجمان فوڈ سیکیورٹی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پروفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہپاکستان میں ستمبر 2024 میں کھجور کے فیسٹیول کے انعقاد کے لیے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی کوششوں کو سراہتاہوں ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھجور فیسٹول کا انعقاد کیا جارھا ھے۔کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلیے حکومت وزارت فوڈ سیکیورٹی بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی۔ کھجور کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ھے۔

پاکستان میں کھجور کی ایکسپورٹ حوصلہ افزء نہیں ھے مگر پوٹینشل موجود ھے۔رانا تنویر نے مزید کہا کہکھجور کی ایکسپورٹ کو بھی بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔اس اقدام سے پاکستان میں کجھور کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ کھجور پاکستان کے لیے ایک اہم فصل ہے اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کھجور کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے پرعزم ھے۔ کھجور  اعلیٰ غذائیت سے بھرپور خوراک کا ذریعہ  اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دنیا میں کھجور پیدا کرنے  والے   اہم ملک پاکستان کی سالانہ پیداوار 150,000 میٹرک ٹن سے زائد ہے۔پاکستان میں اگائی جانے والی  ڈھکی کھجور، خاص طور پر، اپنے منفرد ذائقے اور ساخت کی وجہ سے عالمی سطح پر بڑی مقبول ہے۔پراسیسنگ پلانٹس سے ہم اعلیٰ معیار کی کھجور کی مصنوعات کھجور کی شکر اور کھجور کا جوس تیار کر سکیں گے۔