اسلام آباد،3جولائی(اے پی پی) :کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، سکواش لیجنڈ قمر زمان، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، اتھلیٹس سینئر صحافیوں اور جڑواں شہروں سے کھیلوں سے منسلک صحافیوں اور راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے 25 کروڑ کی آبادی میں صرف چار کھلاڑی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔ صحافی کھیلوں کے شعبے پر نظر رکھیں،
رانا ثناء اللہ نے کہا سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں، ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود نے کہا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں بھی کھیلوں کو ایک انڈسڑی کا مقام دلا سکیں۔ ہم پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ہر کھیل پر توجہ دیں گے۔
سکواش لیجنڈ قمر زمان نے کہا کہ جب صحافی کسی کھیل کے لیے اچھا لکھیں تو سپانسر آتا ہے اور ہر کھیل کے لیے سپانسر ضروری ہے۔
تمام صحافیوں کو ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام صحافی کھیلوں کی پروموشن کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
ٹینس پلیئر تمخہ امتیاز اشنا سہیل نے کہا کہ صحافیوں کی وجہ سے کھیلوں کی پرموشن زندہ ہے اور یہ کریڈٹ جاتا ہے تمام صحافیوں کو جو میرٹ پر کھیلوں کر پروموٹ کرتے ہیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم ہاکی کو بہت اہمیت، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو اہمیت دے رہے ہیں، سپورٹس جرنلسٹس میرٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی نشان دہی کریں۔کرکٹ کے علاوہ کھیلوں میں بھی بڑے نام پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
کھیلوں کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ ان سنگ ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جودن رات محنت کر کے کھیلوں اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔
کھیلوں کے صحافی کھیل میں دل کی حیثیت رکھتے ہیں، کھیلوں کی فیڈریشن کو صحافیوں کو رسائی دینی چاہیے تا کہ ملک کا مثبت امیج پروموٹ کرسکیں ۔
تقریب کے معززین میں رسجا کی جانب سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔تقریب کے اختتام پر ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے صحافتی کمیونٹی کی جانب کیک کاٹا بھی کاٹا گیا۔