اسلام آباد، 02 جولائی(اے پی پی): کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب میں پاکستان کی ٹینس کھلاڑی تمغہ امتیاز اشنا سہیل کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں صحافیوں کی وجہ سے کھیلوں کی پرموشن زندہ ہے یہ تمام کریڈٹ ہمارے کھیلوں کے صحافیوں کو جاتا ہے جو میرٹ پر کھیلوں کوپرموٹ کرتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ صحافیوں کے بغیر بہت سےکھیل ہیں جن کی تشہیر ممکن نہیں، صحافی بغیر کسی لالچ کے تمام کھیلوں کی تشہیر کرتے ہیں اور کہا کہ کھیلوں میں سپانسر شپ کے مسائل تا حال موجود ہیں،فنڈ اور بین الاقوامی تجربات کی کمی ہمیشہ آڑے آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا انفراسٹرکچر باہر کےممالک سے بہت پیچھے ہے۔
سیکریٹری ٹینس فیڈریشن ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ٹینس فیڈریشن نے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو ملک سے باہر بھیجا تا کہ تجربات سے سیکھ سکیں۔ پاکستان میں ہر علاقہ سے کھیلوں کہ صحافی ہیں، جو دن رات کھیلوں کی کور کرتے ہیں ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔