لاہور، 11 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سکالرز کا محرم الحرام میں بین المسالک ہم أہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔