لاہور،10جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے بدھ کو یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی ترقی سے ملک میں خوشحالی آئے گی، ملک کی بہتری کے لئے سب کو مثبت کردار ادا کر نا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں گڈ گورننس سمیت صوبے کی بہتری کے لئے پر عزم ہوں، صوبہ میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس موقع پر مہرین انور راجہ نے کہا کہ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو سیاحتی طور پر ترقی دینے سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔