گھوٹکی ؛ رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

4

گھوٹکی،31 جولائی (اے پی پی ):رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ، پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نذرآتش کر دیا  جبکہ دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق رونتی کچے میں راحب شر گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس نے ڈاکوؤں کا محاصر کر رکھا ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نظر آتش کر دیا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ سے دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق آپریشن میں پانچ بکتر بند گاڑیوں سمیت ضلع بھر کی پولیس نفری کے ساتھ رینجرز کے نوجوان بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پولیس کی مزید نفری کچے میں طلب کر لی گئی ہے