محرم الحرام پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر فتح خوانی اور لپائی

75

ملتان ، 16 جولائی  (اے پی پی ): محرم الحرام میں مہینے میں جہاں عظیم شہادتوں کو یاد کیا جاتا ہے وہیں وفات پانے والوں کی یاد بھی تازہ کی جاتی ہے، قبرستانوں میں شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے جہاں فتح خوانی اور لپائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ملتان شہر میں جہاں تاریخی جلوس اور تعزیہ نکالے جاتے ہیں وہیں شہر خاموشہ میں رش بڑھ جاتا ہے، شہری محرم کے دوران خصوصی طور پر اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،کوئی اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول پتیوں کے ساتھ ساتھ اگر پتیاں چلاتا ہے تو کوئی قبروں پر نئے کتبے لگواتا ہے تاکہ ان کے پیاروں کی نشانی برقرار رہے۔

ویسے تو سارا سال شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر آتے ہیں لیکن محرم الحرام  کے دوران خصوصی طور پر وہ شہر خاموشہ  کا رخ کرتے ہیں اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا کام بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔