انسپکٹر جنرل آف پولیس  خیبرپختونخوا کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

7

پشاور،05 اگست (اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس  خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن 5 سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے ظلم کی ایک نئی داستان کھول دی گئی،مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،  انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے،بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیری عوام کے جذبہ و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق عالمی مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے۔