ایم  پی اے قدسیہ بتول کی قوم  کو یوم آزادی کی مبارکباد ، 14 اگست کے  دن  ہر شخص ایک پودا لگائے

20

اسلام آباد، یکم اگست( اے پی پی ): پنجاب اسمبلی کی ممبر قدسیہ بتول نے پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی  کی  مبارکباد دیتے  ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا  ہے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کو سرسبز و شاداب بنائیں گے ، ہر شخص کم سے کم ایک پودا لگائے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو نفرتوں سے دور کرنے کیلئے سب یکجا ہو جائیں ، پاکستان کی ترقی کے لئے سب متحد ہو جائیں ، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، پاکستان زندہ باد۔