اسلام آباد،05اگست(اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی ظلم اور بربریت کشمیریوں کو کبھی بھی اپنے مقصد میں ناکام نہیں کر سکتی۔
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں اے پی پی سے گفتگو میں رومینہ خورشید عالم نے کشمیریوں کی جدوجہد کوسراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بہادری کو سلام ہے کہ وہ اپنی جانیں آزادی کیلئے قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری انتہائی بہادر قوم ہیں اور آزادی حاصل ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔