اسلام آباد،5اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا مسلسل استحصال کر رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
پیر کو ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے، ہمارا یہ ایمان ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے۔
رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں نے کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت نے کالے قانون نافذ کر رکھے ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔