بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی داستان رقم کی بھارت بربریت،سفاکیت اور دہشت گردی سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، زاہدصفی

18

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس زاہد صفی نے  یومِ استحصال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی داستان رقم کی بھارت بربریت،سفاکیت اور دہشت گردی سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا،کشمیر یوں کے حوصلے بلند اور عزم پختہ ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زاہد صفی نے کہا کہ پاکستان ہمارا محسن ہے،حق خودارادیت پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے،یومِ استحصال پر بھی پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مودی اور آر ایس ایس کے نام پیغام ہے کہ ہم ان کے ایجنڈے سے خوفزدہ

نہیں ہماری منزل پاکستان ہے۔