بھکر؛رکھ ڈھینگانہ میں 2400 کنال سرکاری اراضی قابضین سے  واگزار کروالی گئی

73

بھکر ،03اگست(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کےاحکامات پر منکیرہ میں  سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن کا تسلسل برقرار،اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ سلیم آسی نے غیر قانونی قابضین کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رکھ ڈھینگانہ میں 2400 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔

واگزار کی گئی صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی زرعی نوعیت کی ہے جس کی موجودہ ڈی سی قیمت تقریباً 150ملین روپے بنتی ہے۔واگزارکردہ سرکاری اراضی میں تعمیر شدہ مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے اور ناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔