بھکر؛ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کابارش کے بعد شہر بھر کا دورہ،نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا

64

بھکر،04اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر  نے   شہر بھر کا دورہ کیا اور  کہا  کہ بارش کے بعد بروقت نکاسی آب کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری مستعدی کیساتھ مصروف عمل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محلہ کروڑیاں والا ،عید گاہ جنوبی،گڈولہ روڈ ،کالج روڈ اور انڈر پاس کا بھی   دورہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایم سی اور دیگر معاون محکمے ہنگامی بنیادوں پر سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے دن رات کام جاری رکھیں اور شہری علاقوں میں پانی کی نکاسی یقینی بناکر شاہرائیں کلئیر کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ کلئیر ہونے والے ایریا کی فوری رپورٹ پیش کریں اس ضمن میں کسی قسم کی سست روی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عباس رضا ناصر ،اسسٹنٹ کمشنر بھکر رانا غلام مرتضیٰ ،ایم سی اور دیگر معاون محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔