بھکر؛یوم شہداء پر  ڈی پی او محمد عبداللہ لک کی  یاد گار شہداء پر حاضری ، شہداء کے اعزاز میں گارڈ آف انر پیش کیا گیا

23

بھکر،04 اگست (اے پی پی): یوم شہداء پولیس پر  ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر اور شہداء کی فیملیز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے اعزاز میں گارڈ آف انر پیش کیا گیا۔یادگار شہداء پر شہداء پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

 اس موقع پر ڈی پی او محمد عبداللہ لک کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے۔ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کا سرفخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،بھکر پولیس کے 04 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی،سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے۔