اسلام آباد،05 اگست(اے پی پی ): سیکٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس، ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ تمام بین الاقوامی قوانین کے برعکس بھارت کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری رکھے ہوۓ ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان تمام اقدامات کے بعد اب اسکی کوشش ہے کہ کشمیر میں باہر کے لوگوں کی آباد کاری کی جائے اور کشمیریوں کے آبادی کے تناسب کو کم کیا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ تحریک آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔