جشن آزادی کی مناسبت سے خواتین دستکاروں کی نمائش کا انعقاد

11

اسلام آباد، 06 اگست(اے پی پی):جشن آزادی کی مناسبت سے خواتین دستکاروں اور بزنس ویمن کی جانب سے “پاکستان کے رنگ” کے نام سے رنگارنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے سٹال سجائے گئے جن پر پاکستانی پرچم کے ڈیزائن اور ہرے اور سفید رنگ کے مختلف پراڈکٹس رکھے گئے تھے۔

لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام،خواتین دستکاروں کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس نمائش کو پیش کیا گیا جس میں ڈیکوریشن پیسز،زیورات،ملبوسات، گھروں کی سجاوٹ کا سامان، ریزن آرٹ، کیلیگرافی آرٹ، کھانوں کے سٹال اور دیگر اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے راولپنڈی میں منعقد اس نمائش میں شرکت کی اور خواتین دستکاروں کے کام کو سراہا۔