جلالپور پیروالا میں اسسٹنٹ کمشنر کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

9

جلالپور،02اگست(ے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ناجائز منافع خوروں کی آ گئی شامت، اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مرزا راحیل بیگ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مین بازار ، مارکیٹس اور اللہ والا چوک پر ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے جبکہ مزید دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اب برداشت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف اب جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب شہری بھی ناجائز منافع خوری سے شدید پریشانی دکھائی دیتے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو بڑھتی مہنگائی ہے جبکہ دوسری جانب خودساختہ مہنگائی نے ہمیں دوہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ناجائز منافع خوری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیوں کو شہریوں نے بھی خوب سراہا ہے۔