جوہرآباد میں یوم شہدائے پولیس انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

13

جوہرآباد،04اگست (اے پی پی ):  جوہرآباد  میں   یوم شہدائے   پولیس  انتہائی جوش وخروش سے اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت  کیلئے  پنجاب پولیس پوری طرح مستعد  ہے۔

 شہدائے  پولیس کی یاد میں پروقار تقریب کا انعقاد مقامیہال میں کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر  ذیشان شبیر رانا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاضی صہیب احمد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قاضی آ صف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نگہت فردوس،ڈی ایس پی نورپور سرکل خالد خان ،ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن ،ڈی ایس پی قائد آباد خطیب الرحمن، انجمن تاجران ،صحافی حضرات پولیس افسران و اہلکاروں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت۔

 یوم شہداء کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،  شہداء پولیس کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی  ۔تقریب میں شریک مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 تقریب میں شریک ورثاء شہداء پولیس نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ  پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

 ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے  کہا  کہ ضلع بھر میں شہدائے پولیس کی قبور ان فرض شناسی اور حلف سے وفاداری کی گواہ ہیں،  شہدائے پولیس اپنے آج کو ملک و قوم کے کل پر قربان کر دیا

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے اپنے خطاب میں  کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں سے معاشرہ امن کی فضا قائم اور لوگوں کی جان و مال محفوظ ہیں، شہدائے پولیس نے جانوں پر کھیل کر اپنا فرض نبھایا ہم سب ان کے مقروض ہیں۔

اے ڈی سی جی احمدصہیب نے کہا کہ شہداء کی فیملیز محکمہ پولیس کے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر ہمارا فرض ہے۔

تقریب میں شہداء پولیس کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم  شہداء  کی  فیملیز کو الگ الگ ملے  اور ان کی حوصلہ افزائی کی، تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز میں تحائف پیش کیے گئے جبکہ 4 شہداء فیملیز کو پلاٹ دئیے گئے۔