حب انتظامیہ کا عوامی مفاد میں ایک اور احسن اقدام ، واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح

21

حب،06اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر روحانہ گل کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب آفس کے عقب میں لگے ہوئے واٹر فلٹر پلانٹ کو بحال کروا کے عوام کو صاف پانی کی فراہم شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی نے ایس ڈی پی او حب سرکل امام بلوچ اور ایس ڈی او پی ایچ ای منصور بلوچ کے ہمراہ باقاعدہ آر او پلانٹ کا افتتاح کرکے اس کو چلانے کی ذمہ داری پی ایچ ای حکام کے حوالے  کی گئی ۔

مزکورہ واٹر فلٹر پلانٹ روزانہ بیس ہزار گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے جس سے قریبی آبادی کو خاص طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ حب عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر روحانہ گل کاکڑ کی عوام دوست احسن اقدام پر انکی تعریف کی گئی ہے۔