ساہیوال؛ ٹریفک کے بنیادی اصولوں متعلق آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

22

ساہیوال،02 جولائی ( اے پی پی  ):  ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی زیرقیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ شہری قانون پر عمل درآمد کرکےاپنے آپ کو روڈحادثات سےمحفوظ بناسکے۔

واک کے اختتام پرڈی ٹی او ساہیوال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں، ٹریفک سگنل اورلین لائن پابندی لازمی کریں۔

اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پر والدین اپنے بچوں کی خصوصی نگرانی رکھیں اور کسی قسم کی گاڑی،موٹر سائیکل وغیرہ ہرگز استعمال نہ کرنے دیں تا کہ وہ ون ویلنگ جیسےجان لیوا کھیل سے خود بھی بچ سکیں اور دوسرے شہریوں کو بھی حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔