ساہیوال:کم سن بچی سے زیادتی کیس میں مجرم کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

11

ساہیوال،یکم اگست ( اے پی پی ):ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے پر   مجرم شاہد رفیق کو عمر قید کی سزا اور مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تھانہ ہڑپہ کی حدود میں شاہد رفیق  نے اسی قصبہ کی کم سن بچی منیبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تھانہ ہڑپہ میں درج مقدمہ نمبر 221/2020 کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے شاہد رفیق کو دفعہ 376 اے کے تحت عمر کی قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ مزید قید گزارنا ہو گی۔

ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے سزا سناتے ہوئے مزید 5 لاکھ روپے تلافی کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔شاہد رفیق کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا کر جیل بھیج دیا گیا۔