سپورٹس گراؤنڈز کی تعمیر و بحالی بارے اجلاس ،صوبائی وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت

8

لاہور، 7 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس گراؤنڈز کی تعمیر و بحالی بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی پر مشاورت کی گئی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ طلبہ کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع دے کر گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ تلاش کریں گے،تعلیمی اداروں میں ہر سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیرکھیل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی گرومنگ بھی کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر تعلیم کی سپورٹس گراؤنڈز کا سسٹین ایبل ماڈل تیار کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر تعلیم اور وزیر کھیل کی مشترکہ سربراہی میں سکول ایجوکیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی گرائونڈز کیلئے مقامات پر ورکنگ کر کے سفارشات تیار کرے گی۔اجلاس میں پی ٹی ٹیچرز کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔