سینیٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس

10

 اسلام آباد، 5اگست ( اے پی پی ):سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پیر کو یہاں  پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے سینیٹ کے 341 ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی گی گئی۔

کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا یہ حالیہ اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا۔

سینیٹ ایڈوائزی کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان، قائد حزب اختلاف سید شبلی فراز، چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطا الرحمان، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر جان محمد، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر حامد خان، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور سیکریٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔