اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی ):سیکرٹری انفارمیشن آل پارٹیز حریت کانفرنس، مشتاق احمد بٹ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کشمیر می تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے اور کہا کہ 5 اگست کو بھارت کے ظالم اور جابر وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کیا گیا جس کے بعد کشمیریوں کے حقوق سلب کیے گئے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قائدین کو مختلف جیلوں میں قید کیا ہوا ہے اور اب ظلم کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جس میں کشمیریوں سے ان کی زمین چھینی جا رہی ہے اور ان کو ان کے گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس وقت کشمیر پر بھارتی غیر قانونی اور ناجائز قبضے کو کالعدم قرار دیں اور اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیں۔