عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو مزید گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دئیے

15

اسلام آباد،07اگست (اے پی پی ): پاکستانی مارشل آرٹسٹ، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی یافتہ عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو مزید گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دئیے۔

اٹلی کے مارسیلو نے فیری پاوں کے انگوٹھے سے  40 پاونڈ وزن کو 1 منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھاجبکہ  عرفان محسود نے 40 پاونڈز وزن کو 3منٹ 20 سیکنڈ تک  اٹھا کر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس طرح عرفان محسود نے پاؤں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اُنہوں نے پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب سے زیادہ 46 گینیز ورلڈ  ریکارڈز بنائے۔

  عرفان نے اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے جن میں 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں۔ عرفان محسود کو 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے نوازا گیا ہے۔